’یہ دیکھ کر مجھے احساس ہوا کہ تمہارے ساتھ بہت غلط کیا اور۔۔۔‘ کیا چیز دیکھ کر آدمی کا ضمیر جاگ گیا، کئی سال پہلے جس لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اس سے معافی مانگنے پر مجبور ہوگیا

امریکی ٹی وی ہوسٹ پدما لکشمی نے چند دن قبل اخبار نیویارک ٹائمز میں ایک غیر معمولی مضمون لکھا۔ انہوں نے اس مضمون میں انکشاف کیا کہ جب وہ 17 سال کی تھیں تو ان کے 23 سالہ دوست نے ہی ایک روز اُنہیں اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔اور انہوں نے کچھ ایسے انداز میں جنسی ہراس کے موضوع پر بات کی کہ جس کا اثر دیکھ کر وہ خود بھی حیرا ن رہ گئیں۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطا بق پدما کا کہنا ہے کہ ان کا کالم چھپنے کے تین روز بعد وہ ماساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی ایک تقریب سے خطاب کرنے گئیں۔ وہاں ایک لڑکی اُن کے پاس آئی اور کہنے لگی کہ”میں نے آپ کا مضمون پڑھا ہے اور میں آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔ مجھے ایک ایسے شخص کی جانب سے ای میل موصول ہوئی ہے جسے میں ہائی سکول کے بعد کبھی نہیں ملی، اور یہ وہ لڑکا تھا جس نے میری عزت پر حملہ کیا تھا۔اس نے مجھے آپ کے مضمون کا لنک

بھیجا اور مجھ سے معافی مانگی ہے۔ اس نے لکھا ہے کہ ’میں معافی مانگتا ہوں، میں اس وقت وہ نہیں جانتا تھا جو آج جانتا ہوں اور مجھے آپ کے ساتھ ایسا کبھی نہیں کرنا چاہیئے تھا۔میں آپ سے معافی مانگتا ہوں!“

پدما کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے بارے میں جو سچ لکھا اس کی وہ وجہ سے وہ پورے ہفتے ایک جذباتی طوفان کی زد میں رہیں، لیکن اس لڑکی کی بات سننے کے بعد انہیں حوصلہ ملا ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ ”مجھے خواتین اور مردوں نے جو کہانیاں بتائی ہیں وہ میری زندگی کی سب سے زیادہ متاثر کن اور جذبات کو چھو لینے والی باتیں ثابت ہوئی ہیں۔“

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.